دو بہنوں کو ہوٹل کے کمرے سے نیچے پھینک دیا گیا، ایک جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے فلور سے دولڑکیوں کے گرنے کا معاملہ، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

پولیس کو صبح اطلاع دی گئی تھی کہ مذکورہ ہوٹل کے کمرے سے دولڑکیاں نیچے گری ہیں، ایک لڑکی کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ دوسری لڑکی شدید زخمی ہوگئی، دونوں لڑکیاں سگی بہنیں ہیں اور گجرات کی رہائشی ہیں۔

واقعے کے بعد مذکورہ ہوٹل کے کمرے سے دولڑکوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ایک لڑکا زخمی ہوگیاہے۔جن کے نام عبداللہ اور عبدالرحمن بتائے گئے ہیں۔

پولیس نے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیاہے،متوفی لڑکی کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی گئی،مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: باپ نے بیٹے کے قاتل کو ملیر کورٹ میں گولیاں ماردیں

Related Posts