کراچی، 2منٹ چورنگی پر ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

کراچی: رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی،مسلح ملزمان نے نیو کراچی میں دو منٹ چورنگی کے قریب مصروف ترین مقام پر نجی بینک کا صفایا کردیا۔

بینک میں ڈکیتی کے بعد 4 مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس ضمن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک ڈکیتی کی واردت بلال کالونی تھانے کی حدود میں قائم بینک میں ہوئی ہے۔

تاہم واردت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری بینک کی برانچ پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کر نے پر دو سیکیورٹی گارڈز کو رائفل کا بٹ مار کر زخمی کیا ہے جس میں شیر علی اور خیال محمد شامل ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق وارات کرنے والا نیا گروپ لگتا ہے۔ ملزمان کا 15 پولیس سے مقابلہ بھی ہوا،ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ شہری کی بائیک لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بینک کے اندر تین گارڈز موجود تھے،بینک میں موجود گارڈ زکے پاس رپیٹر گن تھی جس کی وجہ سے وہ فائرنگ نہیں کرسکا۔ بینک سے فنگر پرنٹس شواہد جمع کررہے ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جائیں گے، جبکہ ڈکیتی کے بعد کی فوٹیج میں ملزمان کو آزادانہ اسلحہ استعمال کرتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے پبلک کو قریب آتے دیکھ اسٹریٹ فائر کھول دیا۔

Related Posts