کراچی : معروف دانشور انور مقصود نے کہا کہ 73 سال سے پاکستان مشکلات میں تھا مگر مشکلات انہی پر آتیں ہیں جن کے آئندہ دن اچھے ہوں، مجھے یقین ہے کہ نوجوان نسل بہت ذہین ہے پاکستان کا مستقبل بہت اچھا ہوگا۔
14 اگست کی مناسبت سے جاری ہونے والے ملی نغمے میں بھی یہی سوچ، امید اور پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ملی نغمے “زندگی ہے پاکستان ” کی تعارفی تقریب کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر آرٹس کونسل کے صد راحمد شاہ ، سیکریٹری اعجاز فاروقی اور نغمے کے ڈائر یکٹر سہیل جاوید نے بھی خطاب کیا۔ آرٹس کونسل کی پروڈکشن کے تحت جاری ہونے والے نغمے کے بول کے پس منظر کا آغاز اور اختتام انور مقصود کے شارٹ سے ہوا ۔
نغمے میں 1947 ء کی ہجرت اور پاکستان کے شہروں دیہاتوں سمندر اور دریاؤں صنعتوں اور کھیتوں کو دکھایا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ میں لوگوں کو خوش کرنے میں لگ گیا اصل میں مجھے بچوں کو پڑھانا چاہیے تھا۔
انہوں نے قوم کے روشن مستقبل کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی پیشانی روشن اور آنکھیں چمکتی ہیں اور یہ نیہ نسل بے انتہاقابل ہے ۔
اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہناتھا کہ آزادی کا جشن اسکردوسے لے کر کراچی تک ہرشخص منانا ہے لیکن آرٹ کونسل کا انداز مختلف ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کیلئے نیا نغمہ جاری کردیا