کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مسلح ملزمان نے لیدر گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو لوٹ لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جارہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے بس میں موجود 70 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی ہوئی، ملزمان فیکٹری ملازمین سے 65 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم جاں بحق
لٹنے والوں میں 8 خواتین ورکرز اور 62 مرد اور بس ڈرائیور شامل ہیں، ملزمان پرس اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے، مددگار 15 پر اطلاع دینے کیلئے بھی موبائل فون نہ بچا۔
ذرائع نے بتایا کہ واردات کا نشانہ بننے والے افراد اسی فیکٹری بس میں تھانے پہنچے تاہم پولیس نے شام کو آنے کا کہہ کر متاثرین کو روانہ کر دیا۔