کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں آج سے 2 روز تک بارش کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی اور دیگر شہروں میں آج سے دو روز تک بارش کا امکان
کراچی اور دیگر شہروں میں آج سے دو روز تک بارش کا امکان

 کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں آج سے دو روز تک بارش کا امکان ہے جو مون سون کے نئے اسپیل کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے ساتھ ساتھ سندھ کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔  جمعہ کے روز  مالاکنڈ،  ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،  راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر   تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا  امکان ہے۔ 

 میرپور خاص، سکھر اور ژوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر   تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا  امکان ہے۔محکمہ موسمیات  کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ کے روز  ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،  لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈیوژن اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات پر   تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا  امکان ہے۔

 جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر  میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ کے موقعے پر کراچی میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات

Related Posts