اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا،نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئیگی۔
نوجوانوں کے درپیش روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو۔
جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے ملاقات کی ،وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔
وزیراعظم کوپروگرام کی شفافیت میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 1 سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں،6لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
بتایاگیاکہ درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہو گی،سب سے زیادہ درخواستیں پنجاب اور پختون خواہ سے موصول ہوئیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی،1 لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول