کاجول کا شاہ رخ خان سے انوکھا سوال، سوشل میڈیا پر وائرل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کاجول کا شاہ رخ خان سے انوکھا سوال، سوشل میڈیا پر وائرل
کاجول کا شاہ رخ خان سے انوکھا سوال، سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان سے فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق سوال کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اس کے علاوہ ڈر جیسی زبردست بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اور ان کی قریبی دوست کاجول نے فلم ’پٹھان‘ کی کمائی پر سوال اٹھا دیا۔

کاجول سے ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ شاہ رخ خان سے کیا پوچھنا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان سے پوچھوں گی ’پٹھان‘ کی اصل کمائی کتنی ہوئی۔

کاجول کا جواب سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جبکہ متعدد افراد نے کاجول کو یہ سوال پوچھنے پر سراہا جبکہ بعض نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے کاجول کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ دوسرے نے کہا کہ کاجول کو اب شاہ رخ خان سے آگے بڑھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:نیٹ فلکس فلم ’دو پتی‘ میں کریتی سینن اور کاجول نظر آئینگی

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کی مشہور فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں 665 کروڑ روپے کمائے تھے۔شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے باکس آفس کلیکشنز پر بہت سے لوگوں نے شک کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا تھا۔

Related Posts