سعودی عرب میں مکہ مکرمہ فوجداری اپیل کورٹ نے حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالت نے بن لادن نامی تعمیراتی کمپنی کو لاپروائی اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا ہے۔
سعودی اخبار عکاظ کے مطابق فوجداری اپیل کورٹ نے تین ملزمان کو چھ ماہ قید، 30 ہزار ریال جرمانے، 4 ملزمان کو چار ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
فوجداری اپیل کورٹ نے فیصلے میں حرم کرین کیس میں جاں بحق ہونے والوں کی دیت کی ذمہ داری کمپنی پر نہیں ڈالی۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجداری اپیل کورٹ کا فیصلہ اگر سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کیا گیا تو مقررہ قانون کے مطابق یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کرلے گا۔