کے الیکٹرک پر قبضے کی جنگ، نئے مالک کی جانب سے سستی بجلی کا دعویٰ۔ حقیقت کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک کے انتظامی معاملات سنبھالنے کے حوالے سے کے الیکٹرک کے شیئر ہولڈرز کے درمیان جنگ شروع ہوگئی ہے، جو طویل ہونے کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں یہ جنگ کیا ہے اور کس کے درمیان لڑی جا رہی ہے؟

بتایا جاتا ہے کہ کے الیکٹرک کے نئے مالک ہونے کے دعویدار اور موجودہ کمپنی مالک کے درمیان ملکیت کے لیے اختلافات سامنے آگئے ہیں جبکہ عدالتی جنگ سندھ ہائی کورٹ، کیمن آ ئی لینڈ سے نکل کر برطانیہ تک پہنچنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق ایشیا پاک کی جانب سے کے الیکٹرک انتظامی امور سنبھالنے کا اعلان کے بعد الجما ععہ اور کویتی گروپ نے بھی سخت موقف اختیار کرلیاہے۔

چیف انویسٹمنٹ آفسیر الجماععہ شان عباس اشعری کا موقف ہے ک شہریار چشتی کے الیکٹرک کا منجمنٹ کنٹرول نہیں سنبھال سکتے کیونکہ ایشیا پاک کی جانب سے ملکیت کے دعوے کا معاملہ زیر سماعت ہے اور ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں اور ہر طرح کی قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

قبل ازیں ایشیا پاک کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی سامنے آئے تھے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو جلد سستی اور وافر بجلی فراہم کرنے کیلئے کام کا آغاز کر رہے ہیں۔

ایشیا پاک سے منسوب مختلف دعوؤں میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالتے ہی نئی انتظامیہ اپنی کیپسٹی اور سپلائی میں بہتری لائے گی اور کراچی کے عوام کیلئے بجلی بھی سستی کر دی جائے گی۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ شوشہ کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالنے کی جنگ میں اپنا دعویٰ مضبوط کرنے کیلئے چھوڑا گیا ہے، یا پھر ایشیا پاک کی جانب سے سستی بجلی پر اصرار کے باعث شیئر ہولڈرز میں اختلاف ہوا ہے۔ فی الحال پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ۔

Related Posts