کراچی :کے الیکٹرک نے اپنی ویب سائٹ پر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کیلکولیٹر متعارف کرادیا ہے، جس کی بدولت صارفین اپنے بجلی کے ماہانہ استعمال کی بنیاد پر اپنے ماہانہ بل کی رقم پر پڑنے والے فرق کا حساب رکھ سکتے ہیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )کی جانب سے مقرر کردہ ،زیر التواء فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جنوری ،2020اور اس کے بعد بجلی کے بلوں میں ہوگاجس کا دورانیہ 9ماہ پر مشتمل ہوگا ۔
فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن نیپرا نے بذریعہ SROمورخہ 27دسمبر، 2019کو جاری کیا تھا،جو ایڈجسٹ ہونے والی رقم اور مدت دونوں کی وضاحت کرتا ہے ۔
نیپرا کے میکانزم کے مطابق، ایندھن ایک ایسی لاگت ہے ، جسے کے الیکٹرک سمیت پاکستان میںکی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنے صارفین کو منتقل کر تی ہیں۔
اس طریقہ کارکے مطابق، ٹیرف کو طے کرتے وقت اندازاً ایندھن کی قیمت اس میں شامل کر لی جاتی ہے اور بعد میں نیپرا، ایندھن کی حقیقی قیمت کے حساب سے اس میں اضافہ یا کمی کرکے ایڈجسٹ کر لیتی ہے ۔
اس طرح یہ لاگت صارفین کو منتقل کر دی جاتی ہے، کیونکہ یہ نیپرا کا منظور شدہ طریقہ کار ہے۔کے الیکٹرک کیلئے ملٹی ایئر ٹیرف کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے جولائی 2016سے جون2019 تک کے عرصے میں صارفین کے بجلی کے بلوں میں فیول کی قیمت میں اضافے کوشامل نہیں کیا گیا۔
درحقیقت، کے الیکٹرک اس لاگت کو گزشتہ تین سالوں سے صارفین کو منتقل کرنے کی بجائے خود برداشت کررہا تھا۔جس نے کمپنی کے روزمرہ امور کیلئے درکار سرمائے اور کیش فلو کو شدید متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ قرضوں کے حصول کی وجہ سے مالی لاگت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں رشوت لے کر بھرتیاں کرنے کا انکشاف