کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ درخواست دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔ نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ کے دوران کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر کے دوران کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی۔
نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران فرنس آئل کے ساتھ ساتھ ایل این جی کی قیمت بھی کم رہی۔ کراچی کے بجلی صارفین کو 12ارب سے زائد کا ریلیف دیا جائے گا۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے خوش آئند فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔ قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
منی بجٹ، حکومت کا بجلی و گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کمی کردی۔ فیصلے کی تفصیل بعد میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت منی بجٹ لانے کیلئے تیار ہوگئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عوام پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔
آج سے 12 روز قبل وفاقی حکومت نے منی بجٹ لا کر بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ اضافی ٹیکسز کی مدد سے 200 ارب روپے تک ریونیو حاصل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔
حکومت مختلف دعووں کے باوجود آئی ایم ایف کو قائل نہ کرسکی۔ وزیر خزانہ نے کرنسی کی قیمت پر کنٹرول کھو دیا۔ آئی ایم ایف مذاکرات میں تعطل دور کرنے کیلئے منی بجٹ لایا جائے گا۔