ایم کیو ایم رہنما، سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما بابر غوری حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز کی پاکستان آمد کے بعد بابر غوری کو بھی کلین چٹ ملنے کا امکان ہے۔ حفاظتی ضمانت ملنے کے باعث سندھ پولیس نے تاحال بابر غوری کو حراست میں نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری رہا، دبئی کیلئے روانہ ہوگئے

ایم کیو ایم رہنما و سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری پر کراچی پورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر قومی احتساب بیورو تحقیقات کر رہی ہے۔ بابر غوری 2015 سے بیرونِ ملک مقیم تھے۔

گزشتہ برس 4 جولائی کو بابر غوری کی وطن واپسی پر پولیس نے کراچی ائیرپورٹ سے ہی انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ قبل ازیں بابر غوری کی گرفتاری اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما بابر غوری کو پولیس نے رہا کردیا جس کے بعد وہ پاکستان سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس جولائی کے دوران ایم کیو ایم رہنما بابر غوری اپنی اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئرلائن ای کے 603 سے ساڑھے 10 بجے دبئی روانہ ہو گئے تھے۔

Related Posts