امریکا روس سے پاکستان کو تیل کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کرے گا۔سرگئی لاوروف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا روس سے پاکستان کو تیل کی فراہمی میں رکاوٹیں کھڑی کرے گا، اس کی کوشش ہوگی کہ پاک روس توانائی ڈیل رک جائے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا پاک روس توانائی معاہدہ روکنے کیلئے کوشش کرے گا۔شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت سے روکا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے  اپنے روایتی حریف امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں چین کو بھی دھمکیاں دیں۔ بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکایا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس سے سستے تیل کیلئے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر روس کے دورے کیلئے گزشتہ روز ماسکو پہنچے تھے۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس سے سستا تیل اور گیس کی خریدنے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ہوگیا۔

آج سے 13روز قبل پاک روس مذاکراتی بیٹھک میں مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار اور قلیل، درمیانی، طویل المدتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ روس کو درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

Related Posts