جسٹن بیبر کا روزوں کے متعلق نفرت انگیز بیان، فنکاروں کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کے بعد پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے سے متعلق متنازع بیان دینے پر ردعمل دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے کی افادیت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”روزے کے کئی ذہنی اور جذباتی فوائد ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے بہترین سائنسدان اور ڈاکٹرز اب مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بہترین جسمانی صحت کے لئے روزہ بہت ضروری ہے یا پھر انٹرمٹنٹ فاسٹنگ پر بھی زور دیا جا رہا ہے جس سے کئی بیماریوں ، بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ خلیوں کی تخلیق نو بھی شامل ہے“۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو ان کے تبصروں پر شرمندہ کرنے کی بجائے انہیں اس حوالے سے آگاہ کریں۔

جیسٹن اور ہیلی کے بیان پر گوہرخان ، جو خود رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھتی ہیں، نے اسے تنقیدف کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹن اور ہیلی “تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

گوہر خان نے کہا کہ اپنی رائے رکھنا ایک بہتر عمل ہے تاہم اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صحیح طریقے سے پیش کرنے کے لیے کافی ذہانت درکار یوتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی، جس میں دونوں ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے روزے کے حوالے سے متنازع بیان اور مسلمانوں کو بیوقوف قرار دے رہے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts