جسٹس روح الامین نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: جسٹس روح الامین خان نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نومنتخب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، جہاں جسٹس روح الامین خان نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا۔

گورنر کے پی حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کےعہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا، امریکا

حاجی غلام علی نے جسٹس روح الامین خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان اور نگراں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

Related Posts