اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتِ عظمیٰ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس احمد شیخ کی تقرری کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کے معاملے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھا گیا ہے۔
سپریم کورٹ توہین پارلیمنٹ کی مرتکب ہوئی ہے، بلاول بھٹو
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے سینئر رکن کی حیثیت سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کی بات نہ مان کر سپریم کورٹ نے توہین پارلیمنٹ کی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں5 روز قبل اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین میں 90 دن کے حد کی شق کس نے توڑا، ہم نے نہیں کسی اور نے توڑا اور اس کا سلسلہ پنجاب سے ہی شروع ہوا، استعفے منظوری کے بعد بھی 90 روز میں الیکشن ہونا تھا۔