صنفِ آہن سے اداکاری میں پہلا قدم رکھنے والے جنید جمشید نیازی کے چرچے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنفِ آہن کے اداکار جنید جمشید نیازی کے متعلق چشم کشا انکشافات
صنفِ آہن کے اداکار جنید جمشید نیازی کے متعلق چشم کشا انکشافات

پاکستانی ڈرامہ سیریل صنفِ آہن سے اداکاری کے میدان میں پہلا قدم رکھنے والے مشہورومعروف ماڈل جنید جشید نیازی کے فن کے چرچے عام ہیں، نئے فنکار نے اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں یمنیٰ زیدی شائستہ کا کردار نبھاتی نظر آتی ہیں جس کے منگیتر کے روپ میں کامل کا کردار جنید جمشید نیازی کو سونپا گیا۔ حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نیازی نے کہا کہ میں نے کبھی ایکٹر یا ماڈل بننے کا نہیں سوچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وہ 3 وجوہات جو آپ کو دی ویک اینڈ کا البم سننے پر مجبور کردیں 

اپنی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے معروف اداکار جنید جمشید نیازی نے کہا کہ میں ایک فوجی خاندان میں پیدا ہوا۔ والد کافی سخت تھے اور مجھے دوست بنانے کی یا موبائل فون بھی رکھنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ ان کے ارادے برے نہیں تھے تاہم پابندیوں نے مجھ پر منفی اثرات ڈالے۔

معروف ماڈل جنید جمشید نیازی نے کہا کہ میں پابندیوں کے باعث لوگوں سے میل جول سے خوفزدہ رہنے لگا۔ مجھے ڈر لگتا تھا کہ کسی شخص کا سامنا کیسے کروں گا۔ پھر لوگوں نے میرا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد میں نے لاہور میں ماڈلنگ کا کیرئیر شروع کیا۔

جنید جمشید نیازی نے کہا کہ ماڈلنگ کا مقصد اتنا تھا کہ میں اپنے ذاتی خوف اور جھجک پر قابو پاسکوں اور میری بیوی نے مجھے آڈیشن دینے پر مجبور کیا تھا۔ کچھ تو میرے دل میں ڈر تھا اور کچھ میرا وزن بھی زیادہ تھا، اس لیے مجھے ماڈلنگ میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ 

 

Related Posts