رواں ہفتے 24 جولائی سے 30 جولائی تک نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ باآسانی کسی بھی سیریز یا فلم کا انتخاب کرسکتے ہیں؟
ڈریم (25 جولائی)
ڈریم کی کہانی ایک مشہور فٹبالر یون ہانگ ڈے کے گرد گھومتی ہے جسے میچ کے دوران اپنی حرکتوں کی وجہ سے تادیبی کارروائی سے گزرنا پڑتا ہے، جس کے بعد فٹبالر کی پی آر ٹیم اس کی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
پی آر ٹیم اس کام کیلئے ٹیم ڈائریکٹر لی سومن کی خدمات حاصل کرتی ہے جس کا مقصد یون کے ساتھ ایک دستاویزی فلم بنانا ہے جو آنے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے بے گھر افراد کے ایک گروپ کو تربیت دے رہا ہے۔
دی وچر (27 جولائی)
سیزن 3
سیزن 3 اریٹوزا پر توجہ مرکوز کرے گا، ایک جادوئی اکیڈمی جہاں گیرلٹ کو امید ہے کہ سیری کی طاقت پر قابو پالیا جائے گا، لیکن جیسا کہ براعظم کا طریقہ ہے، وہاں سیاست، بدعنوانی اور تاریک قوتیں کافی ہیں۔
سیریز کی کاسٹ میں جوئی بٹی بطور بارڈ جسکیر، اینا شیفر بطورِ کِکاس ٹریس میریگولڈ، مائی اینا برننگ بطورِ ٹیسایا ڈی وریس، ایمون فارین بطور ِنیلفگارڈین شامل ہیں ۔
دی اَن کینی کاؤنٹر (29 جولائی)
سیزن 2
دی اَن کینی کاؤنٹر ایک بین الاقوامی لائسنس یافتہ جنوبی کورین مافوق الفطرت ڈرامہ سیریز ہے، جس کا دوسرا سیزن رواں ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔
سیزن 2 کی کہانی سومن کے گرد گھومے گی جو بچپن میں ایک حادثے کی وجہ سے معذور ہوجاتا ہے اور اس حادثے میں اس کے والدین بھی مرجاتے ہیں۔
ڈی.پی. (28 جولائی)
سیزن 2
سیریز کی کہانی ویب ٹون پر مبنی ہے ، جس میں سیزن 1 کے آگے کی کہانی دکھائی جائے گی۔
دی ٹیلر (28 جولائی)
سیزن 2
ترکی کی ڈرامائی ہٹ سیریز جلد ہی نیٹ فلکس پر ایک اور سیزن کے ساتھ واپس آئے گی۔ اس کی کہانی پیامی نامی ایک شخص کے گرد گھومےگی جو کہ ایک کامیاب باصلاحیت فیشن ڈیزائنر ہے جس کی استنبول میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔