عورت مارچ میں پتھرائو،جے یو آئی ف کے رہنماء عبدالظاہر کاکڑ زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUIF leader Abdul Zaheer Kakar injured in aurat march

اسلام آباد :لبرلز عورت مارچ کے دوران جے یو آئی ف کے فنانس سیکرٹری عبدالظاہر کاکڑ شدید زخمی ہوگئے جبکہ عبدالظاہر کاکڑ پر امن حیاء مارچ ریلی کی سربراہی کر رہے تھے اسی دوران عورت مارچ کے شرکاء خواتین و مردوں نے پر امن حیاء ریلی کی شرکاء پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں دو کارکن شدید زخمی ہو گئے ۔

جن کو فوری طور پر پولی کلینک ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں زخمی کارکنان کے سروں پر ٹانکے لگائے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں جاری پرامن حیا مارچ میں اس وقت باہمی تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی جب جمعیت اہلسنت کے زیر اہتمام ہونے والے پرامن احتجاج کے شرکاء پر ساتھ ہی جاری این جی او کی خواتین کی طرف سے لاٹھی پھینکی گئی اور دہشت گرد دہشت گرد کے نعرے لگائے گئے۔

مزید پڑھیں: عورت مارچ پر خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی مثال اور ہمارا اخلاقی زوال

کئی ایک لبرل خواتین نے پرامن مارچ کے شرکاء پر پتھر بھی برسائے جس پر مارچ کے شرکاء مشتعل ہو گئے، اس پتھراؤ کے نتیجے میں پرامن مارچ کے 15 شرکاء شدید زخمی اور کئی معمولی زخمی ہو گئے، پتھراؤ کے نتیجے میں پرامن مارچ کی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال میں پہنچا دیا گیا، تصادم کے دوران مارچ کے منتظمین ہاتھ جوڑ کر مشتعل نوجوانوں کو منع کرتے رہے.جبکہ دوسری طرف سے مسلسل سنگ باری جاری رہی۔

Related Posts