کراچی: جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے جے یوآئی ضلع سینٹرل کے ترجمان نور سلیم صابر کے برادر نسبتی کی دوران ڈکیتی اندوہناک شہادت کی مذمت کرتے ہوئے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں رفتہ رفتہ حکومتی رٹ ختم ہوتی جارہی ہے حالیہ واقعہ درندگی اور بربریت کی انتہا ہے، درندہ صفت اور سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں افسوسناک ہیں، شہید کی بلندی درجات اور پسماندگان کی صبر جمیل کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا گوہیں، اللہ تعالی نورسلیم صابر اور خاندان کو اللہ تعالیٰ اس سانحے پر صبر نصیب فرمائے آمین۔
دریں اثنا جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق عبداللہ گبول گوٹھ گلشن معمار تھانے کی حدود میں آج بعد مغرب دکاندار امان اللہ خان مسعود کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: 17سالہ نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ، کیس میں اہم پیشرفت