عام الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، جے یو آئی کیماڑی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علماءاسلام ضلع کیماڑی جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ ہم خیال مذہبی و سیاسی جماعتوں سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاۓ گی۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما، امیر ضلع کیماڑی قاری محمد عثمان کی قیادت میں انتخابی کمیٹی قاٸم کردی گئی۔ ان فیصلوں کا اعلان جمعیت علماءاسلام ضلع کیماڑی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جو ڈیرہ الجمعیتہ بلدیہ ٹاؤن میں جے یو آئی ضلع کیماڑی کے قائم مقام امیر مفتی فیض الحق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں پسند کی شادی پر مسلمان لڑکے کے والدین ہجوم کے ہاتھوں قتل

اجلاس میں سیداکبرشاہ ہاشمی، مولاناعلی سید، مولانا محمد طالوت، مولانا تاج محمد انور، مولانا سید عبدالسلام شاہ، حافظ محمد نعیم، قاضی امین الحق آزاد، مولانا عبدالحفیظ لاشاری، مولانا نثار احمد، قاری محمد لغاری، ڈاکٹرشیر علی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی بحث کے بعد درج بالا فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں شرکاء نے کہاکہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل نفاذ اسلام میں ہے۔ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے وطن عزیز بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ ان قرضوں سے صرف دیانتدار اور امانتدار قیادت ہی نجات دلا سکتی ہے جوکہ جمعیت علماء اسلام فراہم کرسکتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان قاضی امین الحق آزاد نے کہاکہ ضلع کیماڑی کی عوام نے پہلے بھی جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں بھی اہلیان ضلع کیماڑی جےیوآئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔

Related Posts