عدالت میں پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت میں پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
عدالت میں پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اتوار کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کی دیگر اہم شخصیات کے خلاف توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج کے سامنے پیش ہونے کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز لاہور سے اسلام آباد تک کا سفر کیا، انہیں جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخل ہونے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کرنا پڑی۔

عمران خان کی گاڑی کمپلیکس کے مین گیٹ کے قریب پہنچی تو اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

سابق وزیراعظم تصادم کے باعث کمرہ عدالت نہ پہنچ سکے، سیشن کورٹ کے حکم کے مطابق انہوں نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر حاضری پر دستخط کر دیئے۔

جھڑپوں کے نتیجے میں اسلام آباد میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوااور شیلنگ کے نتیجے میں بہت سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد مقامی پولیس نے اتوار کے روز سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے متعدد کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں پارٹی کے اہم رہنما اسد عمر، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر، فرخ حبیب اور دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے جس کی کاپی ایم ایم نیوز کے پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ نے مجرموں کو قوم پر مسلط کرکے غداری کی، عمران خان

دریں اثناء آئی جی اسلام آباد نے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جو وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے پولیس کی 15 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، انہوں نے لوہی بھیر تھانے کی وین اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

Related Posts