راولپنڈی میں خاتون کی پراسرار موت پر سوشل میڈیا میں طوفان اٹھ کھڑا ہوا، صدف زہرہ نقوی نامی صحافی کی اہلیہ آج اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔
سینئر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ علی سلمان علوی کی اہلیہ صدف زہرہ نقوی مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا شکار ہوئی، مرحومہ کی ایک دوست کے مطابق وہ ایک زبردست خاتون اور ایک سالہ بچی کی ماں تھیں۔
دوست کے بیان کے مطابق اپنے گھر میں قتل کی گئی خاتون ایک ذمہ دار شہری تھیں جو سیاسی طور پر فعال اور باشعور تھیں جنہیں مبینہ طور پر ان کے شوہر علی سلمان علوی نے تشدد کرکے قتل کردیا۔
بیان کے مطابق صدف کی ملاقات سلمان علوی سے ٹوئٹر پر ہوئی جبکہ شادی کے 7 ماہ بعد مقتولہ کو علم ہوا کہ ان کا شوہر پیسے کیلئے دیگر خواتین کو بلیک میل کرتا ہے جس کیلئے ٹوئٹر کی مختلف آئی ڈیز کا استعمال کیاجاتا ہے۔
بعد ازاں دوست کے مطابق مقتولہ نے علی سلمان علوی کو بھیجی گئی ای میلز اور رقوم کی رسیدیں دریافت کیں اور شوہر کو دکھائیں جس نے یہ کہہ کر معافی مانگی کہ یہ پرانی باتیں تھیں جو اب ختم ہو گئی ہیں۔
معاملہ رفع دفع ہوگیا تاہم کچھ وقت کے بعد شوہر کے غیر قانونی کارنامے دوبارہ کھل کر سامنے آ گئے کیونکہ سلمان علوی کے اسلام آباد میں کسی خاتون سے ناجائز مراسم تھے۔
ایک بار پھر سلمان علوی نے یہ کہانی گھڑی کہ صدف نفسیاتی مسائل کا شکار ہے کیونکہ وہ اکیلی رہتی ہے جبکہ ان دنوں صدف نے بچی کو جنم دیا تھا اور وہ بیمار بھی تھی۔ اس سے قبل اس کا حمل ضائع بھی ہوا۔
صدف زہرہ اپنی بچی کو والد سے محروم نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس لیے اس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا لیکن تیسری بار بھی سلمان علوی کسی غیر عورت سے ناجائز مراسم پر پکڑا گیا۔
اسی شام صدف کو اس کے شوہر نے بری طرح پیٹا اور دو روز تک ظلم و تشدد کا سلسلہ چلتا رہا۔ 20 جون کو صدف نے بچی کی پہلی سالگرہ منائی اور 29 جون کو وہ اپنے گھر میں بد ترین تشدد کے ساتھ مردہ پائی گئی۔
رپورٹس کے مطابق صحافی سلمان علوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ جسٹس فار زہرہ یعنی زہرہ کو انصاف دو، آج ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
Absolutely horrendous, can some govt official or police kindly look into it and make sure justice is served #JusticeForZahra https://t.co/LSsYyFZsWL
— Dr Humma Saif (@HummaSaif) July 8, 2020
Copy of FIR of murder of his wife, against @alisalmanalvi a known troll and self proclaimed journalist. #JusticeForZahra pic.twitter.com/MErvEmH2Da
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) July 8, 2020
https://twitter.com/Nootyourgirl/status/1280783164592586752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1280783164592586752%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Fjournalists-wife-found-dead-under-mysterious-circumstances%2F
#JusticeForZahra .. the woman who put this thread for attention on 7th January has been killed by her husband @AliSalmanAlvi … look what we ignored again ???? https://t.co/69mESG8b0V
— purani meena (@PuraniMeena) July 8, 2020