دفترِ خارجہ کی طرف سے اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفترِ خارجہ کی طرف سے اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
دفترِ خارجہ کی طرف سے اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اُردن کے مغربی علاقے میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 13 پاکستانی جاں بحق جبکہ 3 زخمی  ہو گئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملک کے مغربی علاقے میں واقع گھر میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 7 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد جاں بحق ہوئے جبکہ 3 پاکستانی زخمی ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق سندھ کے شہر دادو سے ہے جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ زخی ہونے والے 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ واقعے سے متاثرہ تمام افراد کراما نامی شہر کے رہائشی تھے جو بحرِ مردار سے 40 کلومیٹر دور واقع ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد دادو کے جویا خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ علی شیر جویا نامی جویا خاندان کے سربراہ اِس واقعے میں زندہ بچ گئے جبکہ پاکستان سے ہجرت کرنے والا دادو کا جویا خاندان 1970ء سے اردن میں رہائش پذیر تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  مغربی اردن میں ایک گھر میں لگنے والی آگ سےسے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ  گزشتہ روز الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے گھر میں لگنے والی آگ نے رہائش کے عارضی انتظام کو جلا کر خاکستر کر دیاجس کے نتیجےمیں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 بچے اور 4 خواتین شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اردن : گھر میں آتشزدگی ، 13پاکستانی جاں بحق ہوگئے

Related Posts