کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے مشترکہ انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا گیا۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی انسداد اسمگلنگ آپریشن میں شمالی بحیرہ عرب سے بھاری مقدار میں شراب پکڑی گئی جس کی مالیت تقریبا435 ملین روپے ہیں۔
اسمگلرز، کشتی اور ضبط شدہ شراب مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دی گئی ہے۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔
مزید پڑھیں:سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر پابندی عائد
کامیاب انسداد اسمگلنگ آپریشن پاکستان کے میری ٹائم زونز میں غیر قانونی/مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے حکومت کے عزم اور ہمارے پانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے میری ٹائم قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ہم آہنگی کی کوششوں کا ثبوت ہے۔