رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے محمود آباد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد کے سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ مست علی سراج عرف پنٹی اور محمد اکرم عرف ڈانسر کو گرفتار کرلیا۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 500 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کی کارروائی، جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار

21 مئی 2022 کو محمود آباد نمبر 4 میں واقع ایک الیکٹرانکس کی دکان پر ملزمان کو ڈکیتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ اُن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید برآں گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts