لاہور،جوہرٹاؤن دھماکہ کیس میں پیشرفت، بارودسے بھری گاڑی پارک کرنے والاملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور،جوہرٹاؤن دھماکہ کیس میں پیشرفت، بارودسے بھری گاڑی پارک کرنے والاملزم گرفتار
لاہور،جوہرٹاؤن دھماکہ کیس میں پیشرفت، بارودسے بھری گاڑی پارک کرنے والاملزم گرفتار

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کیے گئے بم دھماکے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی، سی ٹی ڈی نے بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جوہر ٹاؤن میں دھماکہ کرنے کیلئے بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے والے ملزم کو پنجاب کے شہر راولپنڈی سے حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملمز عید گل نے جوہر ٹاؤن میں بارود سے بھری گاڑی پارک کی جس کا مقصد دھماکہ کرکے دہشت اور خوف پھیلانا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزم کو لاہور منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے تھے۔

آج سے 5 روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں صبح کےو قت ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تفتیش اور امدادی کام شروع کردیا گیا۔زخمیوں کو جناح ہستپال منتقل کردیا گیا۔ بعض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں دھماکہ، 6سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق، 24زخمی

اگلے روز محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جوہر ٹاؤن میں کیے گئے بم دھماکے پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

 جوہر ٹاؤن میں بم دھماکے پر تحقیقات 24 جون کے روز نئے مرحلے میں داخل ہوگئیں، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے شواہد محفوظ کرنے کا عمل مکمل کر لیا جبکہ جائے وقوعہ سے لوہے کے ٹکڑے، بال بیرنگ اور گاڑی کے حصے اکٹھے کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں: بم دھماکے پر کارروائی، مختلف شہروں میں چھاپے، متعدد افراد گرفتار

Related Posts