بھارتی وزیر اعظم مودی کی والدہ کا انتقال، امریکی صدر کا اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ امریکا جو بائیڈن نے کہا کہ جل بائیڈن اور میں بھارتی وزیر اعظم کی والدہ ہیرابین مودی کے انتقال پر نریندر مودی سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2022 کے دوران 700 داعش دہشت گرد ہلاک

ہیرابین مودی جمعے کے روز مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 99سالہ والدہ ہیرابین مودی اپنے چھوٹے بیٹے پنکج مودی کے ہمراہ گجرات میں رائسان نامی گاؤں میں رہائش پذیر تھیں۔ نریندر مودی نے والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک شاندار صدی خدا کے قدموں میں اختتام پذیر ہوگئی۔ میں نے ہمیشہ اپنی والدہ میں بے لوث اور اقدار کیلئے عزم کو محسوس کیا ہے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنی والدہ سے ان کی سالگرہ پر ملاقات کی تو انہوں نے مجھے عقل سے کام اور صاف ستھرے طریقے سے زندگی گزارنے کی نصیحت کی تھی جو مجھے ہمیشہ یاد رہتی ہے۔

 

Related Posts