لاہور: سانحہ 9 مئی پر 14کیسز کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان کو 10مقدمات میں قصور وار ٹھہرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 14 مقدمات پر تفتیش کا عمل مکمل کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی 14 مقدمات میں نامزد تھے جن میں سے 10 مقدمات میں جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصوروار قرار دیا۔
بلاول کو مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ جائیں۔ شاہد خاقان عباسی
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے خلاف مرکزی مقدمے 96/23 کے چالان کو 2000 صفحات پر مشتمل رکھا گیا۔ سوشل میڈیا سے متعلق عمران خان کے متعلق 400 سے زائد شواہد دستیاب ہوئے۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کو گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر گنہگار قرار دے دیا۔
جے آئی ٹی حکام کا میڈیا رپورٹس کے مطابق کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث 80 ملزمان کے بیانات سے سازش ثابت ہوتی ہے۔ 9* مئی کے واقعات پر تفتیش کے دوران براہِ راست سازش کے شواہد بھی دستیاب ہوئے جبکہ ہم نے عمران خان کے بیانات کو حالات سے متضاد پایا۔
خیال رہے کہ 9 مئی واقعات کی مثال ملک کی 76 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ حکام کا مبینہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان مرکزی مقدمے کے علاوہ 9 دیگر مقدمات میں ٹھوس شواہد کی روشنی میں قصور وار قرار پاتے ہیں۔ 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرائیں گے۔