جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم
جناح ہاؤس حملہ: 16ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کا حکم

کراچی: 9 مئی 2023 کو لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے کیسز کی تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ان کے ممکنہ ٹرائل کے لیے16 شرپسندوں کی حوالگی کے لیے کمانڈنگ افسر کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو حکم دیا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 شرپسندوں کو افسر کے حوالے کیا جائے۔

اپنے حکم میں، عدالت نے کہا کہ مشتبہ افراد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3، 7 اور 9 کے تحت قصوروار پایا گیا۔

مزید پڑھیں:توہینِ عدالت کیس، آئی جی کی عدم پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن نے افسر کی درخواست پر بھی اعتراض نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔