عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی
عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔ قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور فوج اس کی محافظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت نے کبھی ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دی۔

عائشہ گلالئی کون ہیں؟

عائشہ گلالی وزیر نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز جنوبی وزیرستان سے انسانی حقوق کی کارکن کے طور پر کیا۔ ایک سماجی کارکن، عائشہ گلالئی نے سال 2012 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی اور انہیں پی ٹی آئی کی مرکزی کمیٹی کی رکن نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:عدلیہ نے آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، ڈکٹیٹرز کو خوش آمدید کہا۔نواز شریف

وہ 2013 کے عام انتخابات میں فاٹا سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار کے طور پر بالواسطہ طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی تھیں، وہ فاٹا سے قومی اسمبلی کی پہلی خاتون رکن ہونے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کی کم عمر ترین رکن میں سے ایک تھیں۔

Related Posts