جھانوی کپور برسوں بعد سجل علی سے مل کر جذباتی ہوگئیں، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی سے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پر طویل عرصے بعد ملاقات ہونے پر جھانوی کپور جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سجل علی اور جھانوی کپور کی ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوارڈز کی تقریب میں جھانوی کپور جیسے ہی سجل علی کو دیکھتی ہیں تو بہت زیادہ جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان سے گلے ملتی ہیں۔

یہی نہیں جھانوی کپور نے تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اسٹیج پر بھی سجل علی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری طویل عرصے کے بعد یہاں سجل علی سے ملاقات ہوئی، اس لیے مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی، اس خوبصورت شام کا بہت شکریہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے جھانوی کپور کی آنجہانی والدہ، اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’موم ‘میں کام کیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کبھی بھی فلم کے سیٹس پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ زیادہ گُھلتی ملتی نہیں تھیں لیکن سجل علی کے ساتھ ان کا ایک مختلف قسم کا رشتہ تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سجل علی کی والدہ کے انتقال کے بعد سری دیوی کا اُن کے ساتھ برتاؤ بالکل اپنی بیٹیوں جیسا تھا۔

Related Posts