دبئی ائیر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 یارے نے پہلی بار شرکت کی۔ عالمی ائیر شو میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے نے جدت کی اعلیٰ مثال پیش کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ پاک فضائیہ کے شپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے دبئی ائیر شو میں شریک ہوئے جبکہ بلاک 3 کی شرکت پہلی بار ہوئی۔
نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں، کوئٹہ دورے میں کیا پیشرفت ہوگی؟
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ پاک فضائیہ کی جدت کے حصول، ہوا بازی کی صنعت میں بہترین کارکردگی کا اعلیٰ مظہر ہے جبکہ طیارے کی ائیر شو میں شرکت پاک فضائیہ کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔
سینیٹ عدالتِ عظمیٰ کے مقابلے پر آگئی
فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارے کے متعلق ترجمان ائیر فورس نے کہا کہ یہ طیارہ جدید تیرن ایویانکس، اعلیٰ ترین ہتھیاروں اور بہترین برقی جنگی نظام سے لیس ہے اور منفرد خصوصیات کی وسیع رینج رکھتا ہے۔
ائیر فورس کے ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ بھرپور جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے جبکہ پاک فضائیہ کے دستے میں شریک سپر مشاق طیارے کی نمائش بھی جاری ہے جو غیر معمولی تربیتی صلاحیتوں کا عکاس ہے۔