غزہ میں اسرائیل کے بدترین مظالم پر یہودی بھی چیخ اٹھے، امریکی یہودیوں نے فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی شہر آکلینڈ کی سرکاری عمارت کے اندر یہودی مظاہرین نے دھرنا دے دیا اور اس دوران انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگائے۔
شکاگو میں بھی جنگ بندی کے پلے کارڈز اٹھائے یہودیوں نے مظاہرہ کیا اور بطور احتجاج ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے راستے بلاک کر دیے۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 7 اکتوبر سے بدترین جنگی جرائم پر مبنی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 29 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔