کوٹری میں مندر کی مورتیوں کو پہنائے گئے زیورات چوری کرلئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوٹری میں مندر کی مورتیوں کو پہنائے گئے زیورات چوری کرلئے گئے
کوٹری میں مندر کی مورتیوں کو پہنائے گئے زیورات چوری کرلئے گئے

کوٹری:گروبالمیک مندر سے نامعلوم چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹری کے علاقے الشہباز کالونی میں واقع مندرمیں چوری کی واردات ہوئی ہے، چورمورتیوں کو پہنائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تاج چوری کرکے لے گئے۔

تھانہ کوٹری پولیس کے مطابق چوری کی واردات گروبالمیک گجراتی مندر میں ہوئی، اور مندرانچارج شنکر کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلے کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ہلاک ملزم خاندانی ڈکیت نکلا

Related Posts