مودی حکومت سچ چھپانے اور ڈرانے کیلئے مافیا بن جاتی ہے۔جے رام رمیش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مودی حکومت سچ چھپانے اور ڈرانے کیلئے مافیا بن جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جنرل انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ مودی حکومت سچ دبانے اور ڈرانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں جے رام رمیش نے کہا کہ اگر کوئی مودی حکومت کی بدعنوانیاں بے نقاب کرتا ہے تو مودی حکومت اسے ڈراتی ہے یا عہدے سے ہٹا دیتی ہے۔ آیشمان بھارت اور دوارکا ایکسپریس اسکینڈلز کی رپورٹنگ پر 3 افسران کا تبادلہ ہوا۔

پیغام میں اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ افسروں کا تبادلہ مودی حکومت کی بدعنوانی چھپانے کیلئے کیا گیا۔ مودی کا تازہ ترین شکار آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے 3اہلکار ہیں جنہوں نے بڑی بدعنوانی کا راز فاش کردیا۔

کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ نے بنیادی انفراسٹرکچر اور سماجی اسکیموں میں بدعنوانی بے نقاب کی۔رپورٹ میں دوارکا ایکسپریس وے کی لاگت میں 1400فیصد اضافے اورٹینڈرز میں بھی دھاندلی کا انکشاف ہوا۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ رپورٹ میں بھارت ماں اسکیم کی لاگت میں 60فیصد اضافے کا بھی انکشاف ہوا۔ آیشمان بھارت اسکیم کے آڈٹ میں ہلاک شدہ مریضوں کے لاکھوں کے دعوے اور کم از کم 5.7لاکھ مستفید افراد کا تعلق ایک ہی موبائل فون نمبر سے تھا۔ 

Related Posts