عمران خان کے لانگ مارچ سے ملک بھر میں افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔جاوید لطیف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف
نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ سے ملک بھر میں افراتفری اور انتشار پھیل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل میاں جاوید لطیف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے دوران مختلف جلسوں میں قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

گفتگو کے دوران میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان ملک کے سکیورٹی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملک بھر میں افراتفری اور انتشار کا سبب بنے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، عوام جس طرح ان کا استقبال کرے گی، عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

آج سے 2 ماہ قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں اور ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل بھی آ سکتا ہے۔

Related Posts