جاوید لطیف کا پراجیکٹ عمران خان شروع کرنیوالوں کو سزا دینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فتح جنگ میں 6 مئی کو مریم نواز تاریخ ساز جلسہ کریں گی۔جاوید لطیف
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پراجیکٹ عمران خان شروع کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی ادارے میں خود احتسابی شروع ہوتی ہے تو اس سے اچھا پیغام ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ تمام اداروں کو خود احتسابی سے گزرنا چاہئے۔ حاضر سروس کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ لانچ کرنے والوں کو سزا نہ ملی تو 9مئی جیسا واقعہ پھر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید سے قبل سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ اگر حاضر سروس لوگوں کا کورٹ مارشل کیا جاسکتا ہے تو سابق لوگوں کا بھی ہونا چاہئے جن کے باعث ملک میں بدامنی اور معاشی بدحالی پیدا ہوئی۔ 9 مئی میں ملوث لوگوں کو چوک چوراہوں میں لٹکایا جائے۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو رعایت ملی تو قوم برداشت نہیں کرے گی۔ سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنی چاہئے۔ آئین سے ماورا اقدام پر تنقید اور احتساب لازمی ہے۔ ایک ادارے کی خوداحتسابی سے مثال قائم ہوئی ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سہولت کاری کے ثبوت مل چکے، ایک بندے کو بچانے کیلئے پاکستان تباہ کیا جارہا ہے۔ ملک کے حالات خراب کرنے والے فیصلوں پر تنقید ضروری ہے۔ ہم روزِ اوّل سے کہہ رہے تھے کہ سہولت کاری ہوگئی ہے اور وہ ثابت ہوگئی۔ 

Related Posts