ریاست مخالف تقریر کیس، ن لیگی رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاست مخالف تقریر کیس، ن لیگی رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف گرفتار
ریاست مخالف تقریر کیس، ن لیگی رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف گرفتار

لاہور: عدالت نے ریاست مخالف تقریر کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی کے خلاف ریاست مخالف تقریر کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جاوید لطیف کی درخواستِ ضمانت مسترد کی جائے۔

اپنے دلائل میں سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنے رہنما کی محبت میں ریاستی حدود سے تجاوز کیا اور ایک متنازعہ بیان دیا۔ بیان کی سی ڈی فارنزک تجزئیے کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔

دلائل دیتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف استغاثہ کا کیس قانون کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے۔ ن لیگی رہنما جاوید لطیف اس مرحلے پر ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔ عدالت درخواست خارج کرے۔

دوسری جانب وکیلِ صفائی نے ن لیگی رہنما کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف نے مریم نواز کے قتل کیلئے تیار کی گئی سازش کے تناظر میں بیان دیا۔ کیس سی آئی اے لاہور کے پاس ہے اور جاوید لطیف کوئی دہشت گرد نہیں ہیں۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ پولیس ایسے معاملات پر ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔جاوید لطیف رکنِ قومی اسمبلی ہیں، یہ معاملہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جائے۔عدالت نے دو طرفہ دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا۔

عدالت نے ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد جاوید لطیف کو سگیاں پل سے گرفتار کیا گیا جو فیصلہ سنائے جانے سے قبل عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔ ریاست مخالف تقریر کیس پر سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم اور جہانگیر ترین کے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کی ملاقات آج ہوگی

Related Posts