نواز شریف رواں برس وطن واپس آجائیں گے۔ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف رواں برس وطن واپس آجائیں گے۔ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی پیشگوئی
نواز شریف رواں برس وطن واپس آجائیں گے۔ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی پیشگوئی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ن لیگ کو 2 آپشنز دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف یا تو لندن میں سیاسی پناہ حاصل کر لیں یا اپیل کریں، جس پر ن لیگ کی طرف سے جواب آیا کہ ہمیں 2 آپشنز دینے والوں کے اپنے آپشنز ختم ہوگئے ہیں۔

ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو فون کال کی اپیلیں کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں۔ شیخ رشید اپنے سابق باس جنرل مشرف کو بھی مشورہ دیں جو ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کریں، کیونکہ ان کا کوچوان بھاگنے والا ہے۔

بعد ازاں ن لیگ کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف نے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ جاوید لطیف نے حیرت انگیز پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف رواں برس وطن واپس آجائیں گے۔

تاحال ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدرِ ن لیگ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق جاوید لطیف کے بیان کی تائید یا تردید سامنے نہیں آئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے برطانوی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کا حق استعمال کر لیا۔

رواں ماہ 5 اگست کے روز برطانوی حکومت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جس پر ن لیگ کے قائد کی طرف سے اپیل دائر کی گئی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر اپیل دائر کردی

Related Posts