جاوید آفریدی کا10لاکھ روپے سے کم قیمت پر الیکٹرک گاڑی متعارف کرانے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Javed Afridi

کراچی:پاکستان کے معروف بزنس مین جاوید آفریدی نے ایک ایسی الیکٹرک گاڑی متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کی قیمت 10 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاوید آفریدی نے چین کی ایک منی الیکٹرک کار کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وولنگ منی الیکٹرک وہیکل پاکستانی مارکیٹ میں 10 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگا۔

وولنگ منی الیکٹرک وہیکل گاڑیاں چین کی سرکاری کمپنی سیاک موٹرز بناتی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چینی گاڑیوں نے امریکی کمپنی ٹیسلا کی مہنگی الیکٹرک گاڑیوں کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جدید ٹیکنالوجی سے اب بنائیں اسمارٹ فون کو تھری ڈی اسکینر

Related Posts