جدید ٹیکنالوجی سے اب بنائیں اسمارٹ فون کو تھری ڈی اسکینر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: ٹیکنالوجی کی بدولت اب مختصر اور جدت سے بھرپور ایسے آلات تیار کئے جارہے ہیں جو ہمارے کئی کاموں کو آسان بناسکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ایجاد “اسکین مائرا” ہے جس کی بدولت آسانی سے کسی بھی شے کی تھری ڈی اسکیننگ منٹوں میں کرکے اس کے ماڈل بنائے جاسکتےہیں۔

اب کسی بھی اینڈرائڈ فون پر ایک چھوٹا سا آلہ لگا کر کسی بھی شے کا رنگین تھری ڈی ماڈل بنایا جاسکتا ہے۔ اسکین مائرا کا یہ دوسرا ماڈل ہے جس میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ لیکن یہ آلہ اتنا سادہ ہے کہ یقین نہیں آتا کہ اس سے پیچیدہ اور تفصیلی تھری ڈی اسکیننگ کی جاسکتی ہے۔

یہ آئی فون کے فیس آئی ڈی سے بھی بہتر کام کرتا ہے۔ لیکن فیس آئی ڈی میں بہت سی خامیاں بھی ہوتی ہیں۔ فی الحال یہ آئی فون ماڈلز پر کام کرتا ہے کیونکہ یہ فیس آئی ڈی فیچر پر کام کرتا ہے اور بہترین تھری ڈی ماڈل کشید کرتا ہے۔

“اسکین مائرہ” کی بدولت آپ اسکرین دیکھ کر اسکیننگ کرسکتے ہیں۔ اس طرح بہت اچھے اسکین حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اسکین مائرا ایک سادہ آئینہ ہے جس کی بدولت تھری ڈی ماڈلنگ کی جاسکتی ہے۔

اسکین مائرا کمپنی نے اپنے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکیننگ میں ای ایم تھری ڈی ایپ استعمال کیجئے جس سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور آئی فون اور آئی پیڈ پر آسانی سے چل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وبا میں معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہے، شاہ محمود قریشی