اردو کے مشہور و معروف شاعر جون ایلیاء کی 89ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اردو کے مشہور و معروف شاعر جون ایلیاء کی 89ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
اردو کے مشہور و معروف شاعر جون ایلیاء کی 89ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اردو کے مشہور و معروف شاعر، محقق اور انشاء پرداز جون ایلیاء کی آج 89ویں سالگرہ ہے جس پر ان کے مداح سوگوار ہیں جبکہ جون ایلیاء کا انتقال 8 نومبر 2002ء کو ہوا۔

مجمعے کے مزاج سےواقف جون ایلیاء مشاعروں میں غزلیں پڑھنے کے منفرد انداز اور تڑپتے پھڑکتے ہوئے اشعار کے باعث آج کی نوجوان نسل اور معمر طبقے کے مقبول ترین شاعر مانے جاتے ہیں۔

جون ایلیاء نے لڑکپن کی محبت اور بچپن کی شاعری کا اعتراف کرتے ہوئے خود بیان کیا ہے کہ ایک بار انہیں کمسنی کی محبت کے عوض طمانچے کے تکلیف دہ تجربے سے گزرنا پڑا جس کی یادگار انہوں نے ایک شعر بھی چھوڑا:

چاہ میں اُس کی طمانچے کھائے ہیں

دیکھ لوسرخی مرے رخسار کی

مرحوم جون ایلیاء کے ایک قریبی دوست سیّد ممتاز سعید کا کہنا ہے کہ جون ایلیاء امروہہ کے سیّد المدارس سے بھی اکتسابِ فیض حاصل کرچکے ہیں۔ جون ایلیاء کو حضرت علی کرم اللہ وجہ سے خاص عقیدت تھی۔

سیّد ممتاز سیعد کے مطابق جون ایلیاء نے بغیر کوشش کیے کئی زبانوں پر عبور حاصل کیا جن میں سے عربی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی بھی شامل ہیں۔ آج جون ایلیاء کے 89ویں یومِ پیدائش پر انہیں یاد کیا جارہا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس، جون ایلیاکی وفات کا دن

Related Posts