بیجنگ: جاپان نے خوابوں کو ریکارڈ کرنے والے آلات کی تیاری شروع کردی ہے جن کی مدد سے نیند میں دیکھے گئے خوابوں کو پڑھا اور دوبارہ دیکھا بھی جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے خوابوں کو ریکارڈ کرنے اور بعد ازاں ویڈیو کی صورت دینے کیلئے ایم آر آئی مشین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جو طاقتور مقناطیسی میدان اور ریڈیو فریکوئنسی کرنٹ پیدا کرے گی۔
نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شئیرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا
مقناطیسی فیلڈ کے اطلاق کے بعد ریکارڈ شدہ توانائی تصویر بنانے کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔ سائنسدانوں کا منصوبہ ہے کہ سوئے ہوئے شخص کے دماغ کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا جائے اور ڈیٹا کو مربوط الگوریتھم سے پراسیس کیا جائے۔
اس طرح خوابوں کی ریکارڈنگ کے ذریعے سے مستقبل میں دماغ کی مزید سرگرمیوں کی جانچ کرنا بھی ممکن ہوسکے گا۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی سے حاصل کردہ نتائج 60 فیصد تک ہی درست ہوتے ہیں۔
تاہم نئے تجربات سے ہونے والی پیشرفت سے دماغ کے ان سرکٹس تک رسائی ممکن ہوسکے گی جو تاحال سائنسدانوں کیلئے معمہ بنے ہوئے ہیں۔