مشہور بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے دوست شیکھر پہاڑیہ نے انسٹاگرام پر ان کی ایک غیر معمولی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سو رہی ہیں۔ اس تصویر نے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں، کیونکہ جھانوی نے اس میں سلیپنگ بیوٹی کی حقیقی تصویر کو پیش کیا ہے۔
شیکھر نے بدھ کی شام انسٹاگرام پر 2024 کی اپنی زندگی کے مختلف لمحات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ مختلف مواقع پر دکھائی دیتے ہیں۔
ان تصاویر میں جنگل میں “کاؤ بوائے” انداز میں چلتے ہوئے، تروپتی مندر میں روایتی لباس پہنے ہوئے آرتی کرتے ہوئے، بازو پر پٹی باندھے خاندان کے ساتھ مسکراتے ہوئے، پارک میں اپنے پالتو جانور کے ساتھ کھیلتے ہوئے، اننت امبانی کی شادی میں ایشا امبانی کے ساتھ خوشیاں مناتے ہوئے، پولو کھیلتے ہوئے، سکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے اور سمندر کے کنارے بغیر شرٹ کے دوڑتے ہوئے شامل ہیں۔
ایک تصویر میں شیکھر جھانوی کے ساتھ کیفے سے باہر آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جہاں جھانوی پیلے فراک میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں لیکن سب سے زیادہ توجہ جھانوی کی ایک انتہائی دلکش اور غیر رسمی تصویر نے حاصل کی۔
اس تصویر میں جھانوی کو سفید لباس میں ایک روایتی جھولے پر سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے چہرے پر ایک عجیب امتزاج ہے، جس میں تھکن اور سکون دونوں جھلکتے ہیں، اور ان کا ایک ہاتھ جھولے سے نیچے لٹک رہا ہے۔ ان کی چپلیں اور پالتو کتا فرش پر آرام کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ رشمیکا منڈانا کی سبز ساڑی میں گلیمرس تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل
شیکھر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا:”شکر گزار ہوں ان تمام چیزوں کا جو میں بن سکا، جو میں دیکھ سکا اور جو میں کر سکا۔ دعا ہے کہ 2025 میں مزید قوت، بصیرت، حکمت اور مواقع حاصل ہوں تاکہ اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق ضرورت مندوں کی خدمت کر سکوں، اپنے ماضی اور مستقبل کے بارے میں زیادہ سیکھ سکوں، ہمیشہ حق کا راستہ اختیار کروں چاہے وہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، اور اپنے ہر ہدف اور خواب کو شیر کی مانند مکمل یقین اور عزم کے ساتھ حاصل کر سکوں۔ آپ سب کے لیے بھی یہی دعا ہے اور وہ سب کچھ جو آپ نے چاہا اور آپ کے لائق ہے۔ نیا سال مبارک۔ (جوڑے ہوئے ہاتھوں کا ایموجی) ہر ہر مہادیو۔”