راولپنڈی: عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو امانت میں خیانت کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے جمشید دستی کو فیض آباد کے مقام پر ہوٹل سے گرفتار کرلیا، سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج ہے، جمشید دستی کے خلاف 407/19 نمبر مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے نیوٹاؤن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران جمشید دستی کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا، اُن کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
سارہ انعام قتل کیس، ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد
ذرائع کا بتانا ہے کہ جمشید دستی کے خلاف ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور پر نیوٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالے کیا جائےگا۔