وادی کشمیر سے منی پور تک خوف و ہراس کے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت خوف و دہشت کے ماحول میں جی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت اور وحشت کے اس بدترین ماحول کو ختم نہ کیا گیا تو ملک کے لئے بہت نقصاندہ ثابت ہوگا، نفرت کا ماحول بھارت کے وجود کیلئے خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اسلامی بینکاری کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا ہوگا، ڈاکٹر راغب نعیمی
یہ بات انہوں نے جمعیت علماء ہند راجستھان کے اجلاس عام میں جاری ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ایسے بھارت کا خواب نہیں دیکھا تھا جس میں نفرت، خوف و دہشت کے سائے میں ملک کے عوام رہتے ہوں۔
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ حکمرانوں نے ڈر اور خوف کی سیاست کو اپنا شعار بنا لیا ہے، لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ حکومت ڈر اور خوف سے نہیں بلکہ عدل و انصاف سے چلا کرتی ہے۔