کراچی میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے پیشِ نظر نیشنل ہائی وے پر موجود دکانیں اور ہوٹل بند کردیئے گئے۔

شہر کی مختلف سڑکوں پر مشتعل افراد نے ٹائر نذرِ آتش کردیے، نیشنل ہائی وے، گلشن حدید، قائد آباد، پٹیل پاڑہ کے قریب جلاؤگھیراؤ گیا جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل کردی گئی ہے گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا اسمگلنگ میں ملوث حکام کیخلاف کارروائی کا حکم

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے آج مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔قائدآباد منزل پمپ پر سیاسی جماعت کے کارکنان پہنچ گئے جبکہ ہیوی ٹریفک کی دائود چورنگی پر طویل قطارلگ گئیں ہیں۔

سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام 2 ستمبر کو گھروں سے باہر نکلیں، اپنے بچوں کے حقوق کے لئے باہر نکلیں، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔

Related Posts