کراچی : جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع کورنگی قیوم آباد کے علاقہ مکینوں کے لیے سستا ہوٹل متعارف کروا دیا گیا ۔ جہاں روزانہ دو ہزار سے زائد شہری 60 روپے فی کس کے حساب سے پیٹ بھر کر کھانا کھائیں گے۔
جماعت اسلامی کے مطابق سستا ہوٹل غریب عوام کو کم قیمت پیٹ بھر کر کھانا فراہم کرتا ہے جبکہ یومیہ مختلف کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت تیار کیئے جاتے ہیں۔
سستا ہوٹل کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کیا ۔ قیوم آباد میں سستا ہوٹل کی مذکورہ سہولت ابتدائی طور پر عوام کے لیئے عارضی بنیادوں پر ایک ماہ 60 روپے میں گرما گرم تین روٹی ایک سالن اور چائے عزت و تکریم کے ساتھ پیش کی جائے گی ۔
جماعت اسلامی کی جانب سے یہ سہولت ہر عام و خاص کے لیئے دستیاب ہے۔سستا ہوٹل کا افتتاح ہوتے ہی علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ جوق در جوق اس معیاری سہولت سے فائدہ اٹھانے سی ایریا نورانی ہوٹل پہنچ آئے جہاں جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے سماجی فاصلوں ترتیب دیتے ہوئے شہریوں کے لیے اپنی بے لوث خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ