بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر دھرنا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر دھرنا
بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر دھرنا

کراچی: کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر دھرنا دے دیا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آخر کس بنیادپرکراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کیاگیا، کراچی میں ابھی این اے245 کا الیکشن ہوا ہے۔اُس میں کسی کو پریشانی نہیں تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت مرضی کے نمائندے چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور دیگر ادارے ملے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اورلوٹ مارہے اور سیوریج کی لائنیں برساتی نالوں میں ڈالی ہوئی ہیں۔ شہر کا بیڑاغرق ہوگیاہے،بائیک چلانا،پیدل چلنامشکل ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر لاکر بٹھادیا گیا ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ لوگوں کا اتفاق ہے کہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے مسائل کاحل ہے۔ لوگوں کو امید ہوئی کہ بلدیاتی الیکشن ہوں گے،جماعت اسلامی کامیئر آئے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان 26 اگست کو کراچی آ رہے ہیں، علی زیدی

واضح رہے کہ شہرقائد سمیت سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔کراچی میں بارش اور اندرون سندھ سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے۔

Related Posts